تحریک  لبیک کے اشرف جلالی این اے 81 سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

ویب ڈیسک  بدھ 27 جون 2018
الیکشن ٹربیونل نے این اے 81 سے اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کالعدم قرار دے دی فوٹو:فائل

الیکشن ٹربیونل نے این اے 81 سے اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کالعدم قرار دے دی فوٹو:فائل

 لاہور: تحریک  لبیک کے رہنما اشرف جلالی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں این اے 81 گوجرانوالہ  سے تحریک  لبیک کے مولانا اشرف آصف جلالی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل  منظور کرتے ہوئے اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اشرف آصف جلالی کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

درخواست گزار ن لیگ  کے کورنگ امیدوار عاطف فرید صابر نے موقف اختیار کیا کہ اشرف جلالی  نے کاغذات نامزدگی  میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا، کاغذات میں ان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ  کے بھی دستخط نہیں، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اشرف جلالی نے  ریٹرننگ افسر  کو اپنا پاسپورٹ جمع نہیں کروایا  کہ وہ کتنی  بار بیرون ممالک گئے، وہ آرٹیکل 62۔63 کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے کر اشرف جلالی  کو الیکشن کے لیے  نا اہل قرار دے۔

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل منظور کرتے ہوئے اشرف آصف جلالی کو این اے 81 سے الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔