عدلیہ آئین سے متصادم قانون کالعدم قرار دے سکتی ہے قاضی انور

پارلیمانی نظام میں صدر کسی بھی مسئلے پرنوٹس نہیں لے سکتا اور کام پارلیمنٹ کا ہوتا ہے۔ قاضی انور


Numainda Express August 12, 2012
پارلیمانی نظام میں صدر کسی بھی مسئلے پرنوٹس نہیں لے سکتا اور کام پارلیمنٹ کا ہوتا ہے. قاضی انور

HYDERABAD: تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر سپریم کورٹ بار قاضی انور نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کر نا ہے اور عدلیہ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کی تشریح کرتی ہے تاہم اگر کوئی قانون آئین سے متصا دم ہو تو عدلیہ اسے کالعدم قرار دے سکتی ہے ملک کے تمام منافع بخش ادارے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں لیکن سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزم ترا شیاں کر رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف کے صوبائی کنوینئر مہر تاج روحانی، سابق انفارمیشن سیکرٹری سعد عبد اﷲ اور فخر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا قاضی انور نے کہاکہ پارلیمانی نظام میں صدر کسی بھی مسئلے پرنوٹس نہیں لے سکتا اور کام پارلیمنٹ کا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کی سیاسی جماعتیں عوام کو ایک بے معنی بات میںالجھائے ہوئے ہیں۔