- فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی
- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی کو پاکستان اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
- فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید
- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
اقتدار میں رہ کر ہمارے کتنے مسائل حل کئے؟ فاروق ستار سے شہریوں کا سوال
کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو عوام نے گھیرے میں لے کر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں نمازِجمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی، عوام میں شدید غم و غصہ تھا اور انہوں نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ 25 سال اقتدار میں رہتے ہوئے آپ نے ہمارے مسائل کے حل کے لیے کیا کیا؟ 25 سالوں سے کھالیں چھین رہے ہو اس کا حساب کون دے گا ؟ فاروق ستار نے مسکراتے ہوئے تحمل کے ساتھ عوام کے جوابات دینے کے میڈیا کا سہارا لیا اور پریس کانفرنس کر ڈالی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اعتراف کرتے ہیں کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن ہم عوام کی دہلیز پر جاکر اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے، میں نے آج سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے اور آج ہی کسی بھی وقت اہم اعلان کروں گا۔ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا آج بھی ایک ہے اور جب ووٹ بینک ایک ہے تو ایم کیوایم بھی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی۔
فاروق ستار نے کہا کہ 70 فیصد ٹیکس دینے والے کراچی کو 2 فیصد کی خیرات ملے یہ منظور نہیں، 10 سالوں سے کراچی کوپانی کی ایک اضافی بوند نہیں دی گئی، تین کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں ٹرانسپورٹ نہیں ہیں، مردم شماری میں آدھی آبادی کو لاپتہ قرار دیا گیا، ہمیں سرکلر ریلوے کی بحالی، بیروزگاری کاخاتمہ، پانی، بجلی اور ٹرانسپورٹ چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور شہبازشریف کراچی کے عوام سے ووٹ مانگنے سے پہلے مردم شماری دوبارہ کرانے اور صوبے کے لئے بات کریں اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات کا مل کر مطالبہ کریں کہ مجموعی وسائل میں سے 30 فیصد کراچی کا ملنا چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔