مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے چوکی پر فائرنگ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔


ویب ڈیسک May 02, 2013
واقعہ پاک افغان سرحد پر پیش آیا جس میں پاک فوج کی 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد پر پیش آیا جس میں پاک فوج کی 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا تاہم کشیدگی ابھی بھی برقرار ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ افغان سرحد سے بلااشتعال حملوں کا سلسلہ رواں سال کے ماہ جنوری میں بڑھا جس کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مستقبل میں سرحدی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی تاہم یہ سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں