شہداد کوٹ خودکش بمبار کو گرفتارکرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا پولیس

ہوٹل پر چھاپہ مار کر محمد اسماعیل نامی شخص کو حراست میں لے کراس کے قبضے سے اسلحہ اورخود کش جیکٹ برآمد کرلی ،پولیس


ویب ڈیسک May 02, 2013
ہوٹل پر چھاپہ مار کر محمد اسماعیل نامی شخص کو حراست میں لے کراس کے قبضے سے اسلحہ اورخود کش جیکٹ برآمد کرلی ،پولیس فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پولیس نے خودکش بمبار کو حراست میں لے کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے دی گئی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے سجاول جونیجو شہر کے وسط میں واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر وہاں سے محمد اسماعیل نامی شخص کو حراست میں لے لیا ، جس کےقبضے سےبارودی مواد اور جیکٹس ملیں جبکہ پولیس نے گرفتار ملزم کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا ، واقعہ کے بعد شہر میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں۔