مری: گھریلو جھگڑے پر کم سن بچے کو نالے میں پھینک کر قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کا حکم دیا


ویب ڈیسک September 03, 2026

مری میں مسیاڑی کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران کم سن بچے کو مبینہ طور پر زندہ کورنگ نالے میں پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں بچے کی موت  واقع ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش کورنگ نالے سے برآمد کرلی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بچے کو گھریلو جھگڑے کی وجہ سے نالے میں پھینکا گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو زندہ نالے میں پھینکنے والی مبینہ ملزمہ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ مری میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او رضا تنویر سپرا نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، معصوم بچے کو نالے میں پھینکنے والی خاتون کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔