قومی شاہراہ پرڈاکوؤں کی لوٹ مار مزاحمت پر 6افراد زخمی

ملزمان نے بس، وین اور 4 کاروں کے مسافروں سے لاکھوں کی نقدی و زیورات چھین لیے


Nama Nigar May 03, 2013
ملزمان نے بس، وین اور 4 کاروں کے مسافروں سے لاکھوں کی نقدی و زیورات چھین لیے فوٹو: فائل

KARACHI: خیبر نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار' ملزمان نے لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان چھین لیا، مزاحمت پر فائرنگ سے6 افراد زخمی ۔

متاثرہ مسافروںکا احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خیبرانی کی حدود صالح پٹ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حیدرآباد سے ٹنڈو آدم جانے والی مسافر بس، 4کاروں اور ایک وین کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات چھین لیے ،بعض مسافروں کی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بس ڈرائیور اور کلینر سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔



جنہیںتعلقہ اسپتال مٹیاری منتقل کر دیا گیا، جہاں سے کلینر کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ کے خلاف مسافروں نے نیشنل ہائی وے بلاک کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔

مقبول خبریں