کراچی رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹ آپریشن کئی مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

پولیس نے 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 2 ٹی ٹی پستول،منشیات قبضہ میں لے لیں۔


ویب ڈیسک May 03, 2013
پولیس نے 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 2 ٹی ٹی پستول،منشیات قبضہ میں لے لیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کارروائیاں کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے اداروں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، نارتھ کراچی میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی پر مختلف علاقوں کے داخلی اورخارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی ، ٹارگٹڈ اور سرچ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے۔

دوسری جانب سلطان آباد اور ہجرت کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 2 ٹی ٹی پستول اور منشیات قبضہ میں لے لیں۔