ڈالر مہنگا؛ سونے کے بھاؤ بھی 850 روپے تک بڑھا دیے گئے

بزنس رپورٹر  منگل 17 جولائی 2018
 فی اونس سونا1244ڈالرکا ہوگیا فوٹو: فائل

فی اونس سونا1244ڈالرکا ہوگیا فوٹو: فائل

 کراچی:  پاکستانی روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر سونے کی قیمتیں تیزی سے بڑھا دی گئیں حالانکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت صرف 2 ڈالر بڑھی جس سے فی اونس سونا1244ڈالرکا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 اور729روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 650 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 140روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس چاندی کی تولہ قیمت 780 اور دس گرام 668روپے72 پیسے پر برقرار رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔