- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے ابرار الحق کو لیگل نوٹس بھیج دیا
نارووال: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کرپشن کے الزامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق کو ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بیرسٹر مجتبیٰ جمال کے ذریعے این اے 78 میں اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار گلوکار ابرار الحق کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کردیا ہے۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال چار مرتبہ عوامی نمائندے منتخب ہوچکے ہیں، دو مرتبہ وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، متعد د یونیورسٹیوں میں اعلیٰ کلاسوں کو پڑھا چکے ہیں اور مینجمنٹ کنسلٹ بھی رہ چکے ہیں، ابرارالحق نے نہ صرف انتخابی مہم کے دوران احسن اقبال کے خلاف بہتان تراشی کی ہے بلکہ انہوں نے مقامی ٹیلی ویژن کے پروگرام عوام اور سیاست میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ابرار الحق نے ٹی وی پروگرام میں احسن اقبال پر ترقیاتی منصوبے کے ٹھیکے چہیتوں کو دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ احسن اقبال نے ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن سے انہیں رشوت اور کمیشن ملا، ابرارالحق نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ احسن اقبال نے نارووال میں اسٹیڈیم، سٹرکوں اور جامعات کے ٹھیکے رانا محمد افضل کو دیئے، ابرار الحق نے اسٹیڈیم کا ٹھیکہ 7 ارب روپے میں دینے کا الزام عائد کیا۔
لیگل نوٹس میں ابرار الحق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چودہ روز کے اندر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات واپس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتی کے ذریعے سول و فوج داری کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔