روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جولائ 2018
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کرنسی ڈیلرز فوٹو: فائل

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کرنسی ڈیلرز فوٹو: فائل

 کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129.70 سے 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈالر 128 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔