شاہد آفریدی کا سیاستدانوں کے نام اہم پیغام

الیکشن سے پہلے جتنی بیان بازی اور الزام تراشی کرنی ہے کرلیں لیکن بعد میں عوام سے کئے گئے وعدے بھی پورے کریں۔


ویب ڈیسک July 20, 2018
تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ جتنی بیان بازی، شعلہ بیانی، برائی اور الزام تراشی کرنی ہے یہ الیکشن کے دن تک کرلی جائے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ

قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے الیکشن کے موقع پر تمام پاکستانی سیاستدانوں کے لئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان میں ان دنوں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے، عوام اورسیاستدان 25 جولائی کو ہونے والےانتخابات کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انتخابات کو لے کر جہاں عوام اور سیاستدان سنجیدہ ہیں وہیں شوبز اسٹارز اورکھلاڑی بھی اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی بھی انتخابات کو لے کر پرجوش ہیں اورملک میں سیاسی گہما گہمی اور سیاستدانوں کی کارکردگی پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی حوالے سے ان کی ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سیاستدانوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز ووٹ نہیں دے سکیں گے

اپنی ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی نے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے''تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ جتنی بیان بازی، شعلہ بیانی، برائی اور الزام تراشی کرنی ہے یہ الیکشن کے دن تک کرلی جائے تاکہ الیکشن کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جاسکیں جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہوسکے، شکریہ۔''

مقبول خبریں