سونے کی تولہ قیمت ایک بار پھر 60ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی

بزنس رپورٹر  ہفتہ 21 جولائی 2018
صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت 59 ہزار 800اور 10گرام 51 ہزار 268 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت 59 ہزار 800اور 10گرام 51 ہزار 268 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کواضافہ ریکارڈ کیاگیا اور تولہ قیمت ایک بار پھر 60ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1224 ڈالر فی اونس ہونے پر تولہ اور 10گرام قیمتیں بالترتیب 600اور 514 روپے بڑھ گئیں جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت 59 ہزار 800اور 10گرام 51 ہزار 268 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 765 اور 10 گرام 655.86 روپے پر برقرار رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔