دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ20 افراد زخمی

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا


ویب ڈیسک July 22, 2018
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع دالبندین مین بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والی بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک بار پھر دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا ہے، دالبندین میں پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے،دستی بم حملہ بی اے پی کے نامزدامیدوار امان اللہ نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ خود کش حملے میں سراج رئیسانی شہید، 150 زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور لیویز اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے مقامی طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خودکش حملے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 145 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں