لاہور: شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کے کمرے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 مئ 2013
مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کی ریکی کر رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔   فوٹو:ایکسپریس نیوز

مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کی ریکی کر رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور: شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کے کمرے کے قریب سے پولیس کی وردی میں ملبوس مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کی ریکی کر رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، انتخابات کے باعث اسپتال میں حکومت کی جانب سے تعینات کئے گئے کچھ پولیس اہلکاروں انتخٓبی ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کے قریب پہنچ گیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے کمرے کی سیکیورٹی دوبارہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔