خیبر پختونخوا میں 148 نشستوں پر مقابلہ

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 25 جولائی 2018
75 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے، 7713 پولنگ اسٹیشن حساس قرار۔ فوٹو: فائل

75 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے، 7713 پولنگ اسٹیشن حساس قرار۔ فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا میں آج 25 جولائی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 148 نشستوں پر نمائندوں کے چناؤ کے لیے ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

خیبرپختونخوا اور سابقہ فاٹا سے قومی اسمبلی کی 51 جبکہ خیرپختونخوا اسمبلی کی 99میں سے 97نشستوں پر الیکشن ہوگا۔ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے78پشاوراورپی کے99ڈی آئی خان پر اے این پی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی خود کش دھماکوں کے نتیجے میں شہادتکے باعث الیکشن ملتوی کیاگیاگیاہے۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طورپر12069پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے3174پولنگ اسٹیشنوں کوحساس ترین جبکہ4539 کو حساس قراردیاگیاہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔