دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے آرمی چیف

ہم نے پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتوں کو ناکام بنانے کے لیے طویل سفر طے کیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک July 25, 2018
ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کےلیے متحد اور مضبوط کھڑے ہیں، آرمی چیف: فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔



آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کےخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں لیکن ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے متحد اور مضبوط کھڑےہیں، آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور بلا خوف ووٹ ڈالیں۔

مقبول خبریں