فیس بک کی دوستی نے دو افراد کی جان لے لی

فیروز والہ میں بیٹی کو اجنبی لڑکے کے ساتھ دیکھا تو دونوں کو قتل کردیا


ویب ڈیسک August 06, 2018
میسن کالر کی نجمہ اور شاہدرہ کے علی میں دو سال قبل فیس بک پردوستی ہوئی تھی فوٹو:فائل

میسن کالر میں فیس بک کی دوستی نے لڑکے اور لڑکی کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروز والا میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں واقع گاؤں میسن کالر کی رہائشی نجمہ اور شاہدرہ کے علی کے درمیان فیس بک پر دوستی ہوئی تو علی نجمہ سے ملنے میسن کالر چلا آیا جہاں نجمہ کے والد نے دونوں کو ایک ساتھ پکڑ لیا اور دونوں کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اورملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجمہ اور علی کے درمیان دوسال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی، جب کہ دونوں فون پر بھی اکثر باتیں کرتے تھے۔