این اے131 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل کل تک مؤخر

ووٹوں کے تھیلے فوج کی نگرانی میں ریٹرنگ آفیسر کی عدالت میں پہنچائے گئے۔


ویب ڈیسک August 07, 2018
ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے دی تھی، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ 131 میں مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے جو کل تک مؤخر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کے حلقہ 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے جو کل تک مؤخر کردی گئی۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے دی تھی اور حلقے میں اپنے مدِمقابل عمران خان کی جیت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جس پر عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا۔

فوج کی نگرانی میں این اے 131 کے ووٹوں کے تھیلے ریٹرنگ آفیسر کی عدالت میں پہنچائے گئے، ریٹرننگ افسر اختر بھنگو بند کمرے میں ووٹوں کی گنتی کروا رہے ہیں جب کہ آر او عدالت کے باہر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔