پی ٹی آئی نے فردوس شمیم کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا تو اتحاد متاثر ہوگا ایم کیوایم

فردوس شمیم کو سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے طور پر کسی صورت قبول نہیں جاسکتا، خواجہ اظہار الحسن


ویب ڈیسک August 09, 2018
فردوس شمیم سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے طور پر کسی صورت قبول نہیں خواجہ اظہار (فوٹو: فائل)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا تواتحاد متاثر ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، ہمارے مطالبے کے برخلاف اگر فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تو حکومتی اتحاد متاثر ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں