کراچیاین اے250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی

ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے 20 سے 22 اہلکار، رینجرز کے 10 جبکہ سے 8 فوجی اہلکار موجود ہوں گے۔


ویب ڈیسک May 19, 2013
43 پولنگ اسٹیشنوں پرتقریباً 86 ہزارووٹرزاپناحق رائےدہی استعمال کریں گے فوٹو : فائل

لاہور: الیکشن کمیشن کےفیصلے کےبعد کراچی کےحلقہ این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشن پرآج دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کراچی جنوبی شاہد شفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 250 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 112 اور 113 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر 86 ہزار ووٹرز اپنا حق رائےدہی استعمال کریں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر شفاف پولنگ کے لئے تمام اقدامات کرلئے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر عملہ رات سے ہی پہنچ جائے گا جبکہ ان کے اطراف فوج گشت کرے گی۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے 20 سے 22 اہلکار، رینجرز کے 10 جبکہ سے 8 فوجی اہلکار موجود ہوں گے۔

واضح رہے 11 مئی کو ہونے والے الیکشن میں حلقہ 250 میں عملہ وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہوسکاتھا جس پر الیکشن کمیشن نے 43 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، اس فیصلے کےخلاف متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ 43 کےبجائے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں،چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا مؤقف سننے کےبعد کل صرف 43 پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا اور ایم کیوایم کی درخواست مسترد کردی۔جس پر ایم کیو ایم نے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں