آرمی چیف نے پودا لگا کر ’سرسبز و شاداب پاکستان‘ مہم کا آغاز کردیا

شجر کاری مہم کا آغاز آرمی چیف جنرل باجوہ اور ان کی اہلیہ نے پودا لگا کر کیا


ویب ڈیسک August 13, 2018
شجرکاری مہم میں مجموعی طور پر ایک کروڑ پود ے لگائے جائیں گے، ترجمان پاک فوج :فوٹو:آئی ایس پی آر

پاک فوج نے ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان کردیا آرمی چیف نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جس کے بعد صرف ایک دن میں فوج نے 20 لاکھ پودے لگا دیے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری مہم 'سرسبز و شاداب پاکستان' شروع کردی گئی ہے جس کا افتتاح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے پودا لگا کر کیا۔

بعد ازاں فوج کی جانب سے محض ایک دن میں 20 لاکھ پودے لگا دیے گئے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستانی عوام سے اس قومی مہم میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درخت زندگی ہیں، درخت لگائیں زندگی بچائیں۔



ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شجر کاری مہم کو سرسبز پاکستان کا نام دیا گیا ہے اور اس شجرکاری مہم میں مجموعی طور پر ایک کروڑ پود ے لگائے جائیں گے۔

مقبول خبریں