کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا‘ کا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک  بدھ 15 اگست 2018
فلم ’مانی کرنیکا‘ 25 جنوری 2019 میں یوم جمہوریت کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’مانی کرنیکا‘ 25 جنوری 2019 میں یوم جمہوریت کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا : دی کوئن آف جھانسی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بالی ووڈ کوئین کنگنا نے اپنے فنی کیریئر میں ریوالول رانی، گینگسٹر، کرش اور رنگون جیسی مشہور فلموں میں کام کیا اور جب کہ اب اُن کی جنگجو شہزادی کے روپ میں آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی تجزیہ کار ترن ادارش نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’مانی کرنیکا: دی کوئن آف جھانسی‘ میں کنگنا رناوت مانی کرنیکا کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے کرش اپنی ہدایتکاری سے چار چاند لگائیں گے جوکہ 25 جنوری 2019 میں یوم جمہوریت کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

کنگنا کی فلم ’مانی کرنیکا‘ کو 25 جنوری کو اپنے ہی حریف ہریتھک روشن کی فلم ’سپر 30‘ اور عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ سے تصادم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔