رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

 جمعرات 16 اگست 2018
 فلم ’سمبا‘ اگلے سال 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

فلم ’سمبا‘ اگلے سال 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی پولیس گیری سے بھرپور فلم ’سمبا‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسڑی کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی نئی فلم’سمبا‘ کی دوران شوٹنگ ایکشن  کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس میں رنبیر پولیس کی وردی میں نظر آرہے ہیں جب کہ پرومو میں ابتداء سے آخر تک خواتین کے ساتھ ہوئے جرم کے خلاف آواز اُٹھانے کا بتایا گیا ہے، اور ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اگر آج خواتین کے ساتھ ہوئی ناانصافی کو نہ روکا گیا تو اگلا متاثر آپ کی فیملی سے بھی ہو سکتا ہے۔

40 سیکنڈ کی ویڈیو میں ہدایتکار روہٹ شیٹھی شوٹنگ کے دوران رنبیر کو ایکشن سین کروا رہے ہیں جب کہ آخر میں بتایا کہ گیا جو کوئی بھی جرم کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا

فلم کے پوسٹر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جس میں اُن کے مدمقابل سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم اگلے سال 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔