- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار قتل و دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث نکلے
لاہور: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار قتل و دہشت گردی کے مقدمات میں مجرم رہ چکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے، تاہم ماضی میں عثمان بزدار اور ان کے والد 6 افراد کے قتل میں نامزد ملزم رہ چکے ہیں اور انہیں عدالت نے مجرم بھی قرار دیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد
ملزمان کے خلاف 1998 میں ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل تھیں، ملزمان کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں سنا گیا اور عدالت نےعثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کو مجرم بھی قرار دے دیا تھا تاہم عثمان بزدار اور ان کے والد نے دیت ادا کرکے فریقین سے صلح کرلی اور بری ہوگئے۔
دوسری جانب نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق عثمان بزدار کے اثاثوں کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس 24 لاکھ روپے مالیت کے 3 ٹریکٹرز (2 بیلاروس، 1 میسی) اور ایک ہنڈا اور ایک ٹیوٹا گاڑی ہے جن کی مالیت 36 لاکھ روپے ہے۔
عثمان بزدار کے پاس 20 تولے سونا اور 50 ہزار روپے کا فرنیچر بھی ہے، ان کے 4 بینکوں بینک الحبیب، جے ایس، یونائیٹڈ بینک اور سلک بینک میں اکاؤنٹس ہیں جب کہ این جے آئی، اسٹیٹ لائف اورای ایف یو میں 3 انشورنس پالیسیاں ہیں، 11 لاکھ کے ماہانہ ٹرم سرٹیفکیٹ ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، عثمان بزدار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔