- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
ملائیشیا میں 12 ملین ڈالر کی مالیت کے گینڈے کے سینگ ضبط
کوالا لمپور: کوالالمپور ایئرپورٹ پر نادر و نایاب گینڈے کی نسل کے 50 سینگوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر ویت نام بھیجے جانے والے سامان میں خفیہ طور پر چھپائے گئے گینڈے کی نادر نسل کے 50 سینگوں کو ضبط کر لیا گیا ہے جس کی مالیت 12 ملین ڈالر ہے۔
ملائیشیا کے وائلڈ لائف ادارے کے سربراہ عبدالقادر ابو ہاشم نے میڈیا کو بتایا کہ ویت نام بھیجے جانے والے سامان سے برآمد ہونے والے 50 سینگوں کا وزن 116 کلو گرام ہے جس کی مالیت 12 ملین امریکی ڈالر ہے اور یہ اب تک ملائیشیا میں پکڑے جانے والے گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے ضبط کیے گئے سامان کو بھیجوانے والے شخص سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یہ سامان ایک کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں گینڈوں کے سینگوں کی فروخت پر 1977 سے پابندی عائد ہے اس کے باوجود قیمتی سینگوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ ویت نام گینڈے کی سینگوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔