خاتون اول بشریٰ بی بی کا پاکستان کیلیے دعائیہ پیغام

اللہ پاکستان کو کامیابیاں اور خوشحالی عطا فرمائے، اہلیہ وزیراعظم عمران خان  


ویب ڈیسک August 22, 2018
 آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں، بشریٰ بی بی 

خاتون اول بشریٰ بی بی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاکستان کو کامیابیاں، خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں اور نئے پاکستان کے لیے پُر امید رہیں۔

انہوں نے ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کو کامیابیاں، خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائے۔

مقبول خبریں