ننھے ماہر قصائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کھال اتارنے کے دوران ننھا قصائی پیشہ ور قصائیوں کی طرح چھرے کو دھار بھی لگاتاہے۔


Staff Reporter August 25, 2018
شہری 8سالہقصاب کی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گئے، کئی افراد داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ فوٹو: اسکرین گریب

عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں ہر طرف قصائی کے چرچے اور ان کے نخرے ہوتے ہیں لیکن اس عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک ننھا قصائی بھی خبروں کی زینت بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 8 سال کا بچہ انتہائی مہارت کے ساتھ گائے کی کھال اتاررہا ہے،کھال اتارنے کے دوران وہ پیشہ ور قصائیوں کی طرح بار بار چھرے کی دھار بھی تیزکررہا ہے۔



ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر وہاں موجود دیگر شہری بھی اس کی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گئے اور داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

مقبول خبریں