سری لنکن حکام بھارتی تکبرانہ رویے سے سخت نالاں

چیمپئنز ٹرافی کیلیے پلیئرز کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے خط کا جواب تک نہ دیا


Sports Desk May 24, 2013
چیمپئنز ٹرافی کیلیے پلیئرز کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے خط کا جواب تک نہ دیا۔ فوٹو: فائل

سری لنکن اسپورٹس حکام بھارتی بورڈ کے تکبرانہ رویے سے سخت نالاں ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کیلیے پلیئرز کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے خط کا بی سی سی آئی نے جواب دینا تک مناسب نہ سمجھا، میگا ایونٹ کیلیے منتخب شدہ15میں سے 9کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف رہے، قومی سلیکشن پینل نے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ ڈومیسٹک ٹرائنگولر ٹورنامنٹ میں اسٹار کرکٹرز کی شمولیت یقینی بنائے جائے مگر ایسا نہ ہو سکا اور ایونٹ ختم بھی ہوگیا، وزیر کھیل مہنداآلوتھ گاماگے نے اسی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم کی تیاریوں کو نامکمل قرار دیا ہے، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اسٹارز تو دور ہم آئی پی ایل میں سائیڈ لائن پر بیٹھے پلیئرز کو بھی وطن واپس لانے کیلیے کچھ نہ کرسکے، انھوں نے کہا کہ اگرچہ پالے کیلی میں منعقدہ ٹرائنگولر ٹورنامنٹ بہت مسابقتی ثابت ہو سکتا تھا لیکن چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب9 کھلاڑیوں کی عدم موجودگی نے اسے تماشہ بنا دیا۔



یاد رہے کہ رواں آئی پی ایل کے آغاز پر فرنچائزز میں سے3کی قیادت سری لنکن کھلاڑیوں کے پاس تھی، مگرٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی اینجلیو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹادیا گیا، اس کے باوجود وہ کھیلتے رہے،کمار سنگاکارا کو بھی قیادت سے محروم کیا گیا لیکن انھوں نے 8 مئی کے بعدکسی میچ میں حصہ نہیں لیا، ان کی ٹیم دہلی ڈیرڈیولز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہی، شریک کئی آئی لینڈرزایونٹ کے اختتام کا انتظار کرتے ہوئے بینچز پر بیٹھے ہیں، ناقدین کا خیال ہے کہ بی سی سی آئی سری لنکن کھلاڑیوں کو بہتر تیاریوں کا موقع نہیں دینا چاہتا تھاکیونکہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایک اہم حریف ٹیم ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں