برسلز ٹینسٹاپ سیڈ کیرولین ووزینسکی کی چھٹی ہوگئی

ڈومنیکا سیبلکووا بھی ناکام،جولیا گوریجس کلائی کی انجری کے سبب باہرہوگئیں


AFP May 24, 2013
ڈومنیکا سیبلکووا بھی ناکام،جولیا گوریجس کلائی کی انجری کے سبب باہرہوگئیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ٹاپ سیڈ کیرولین ووزینسکی، تھرڈ سیڈ ڈومنیکا سیبلکووا اور 6 سیڈ جولیا گوریجس برسلز اوپن سے باہر ہوگئیں۔

ورلڈ نمبر 51 چین کی ژینگ جی ایک روز قبل بارش کے سبب رکنے والے میچ میں ووزینسکی کو6-2, 6-4 سے زیر کرکے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے 10 میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ 8 سیکنڈ راؤنڈ میچز بھی بعد میں کھیلے گئے تھے۔ ژینگ نے سخت کنڈیشنز کے باوجود امریکی کوالیفائر میلوری برڈیٹ کو پہلے راؤنڈ میں 6-2, 4-6 اور 6-3 سے شکست دی۔ 4 گھنٹے بعد ہی وہ دوبارہ کورٹ میں موجود تھیں جہاں انھوں نے سابق ورلڈ نمبر ون ووزینسکی کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔ تھرڈ سیڈ سیبلکووا کو کایا کنیپی نے6-4, 7-6 (8/6) نے شکست سے دوچار کیا۔



ایسٹونیا کی کایا نے اپنے سیکنڈ راؤنڈ میچ میں جانا سیپی لووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3, 6-3 سے قابو کیا۔ جرمنی کی 6 سیڈ جولیا بھی ناکام پلیئر ثابت ہوئیں، رومینا اوپرانڈی کیخلاف میچ میں کلائی کی انجری کے سبب انھیں سیکنڈ راؤنڈ کے پہلے سیٹ میں ریٹائر ہونا پڑا۔ چین کی 8 سیڈ پینگ شوائی نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اولگا گوورٹسووا کو 4-6, 7-6 (7/4) اور 7-6 (7/4) سے ہرایا۔ دن کے آغاز میں پینگ نے سوفیہ اروڈسن کو اوپننگ راؤنڈ میں 6-3, 6-0 سے ٹورنامنٹ بدر کیا تھا۔ چین کی تیسری پلیئر کے کوارٹرفائنلز میں پہنچنے کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب امریکا کی فورتھ سیڈ سلونی اسٹیفنز نے ژانگ شوائی کو 6-4, 6-0 سے مات دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں