اجے دیوگن ہنی مون چھوڑ کرواپس کیوں آگئے تھے کاجول نے19 سال بعد راز کھول دیا

اجے نے کہا کہ میرے سر میں درد اور بخار ہے لہذا بہت ہوگیا گھومنا پھرنا اب گھر واپس چلو، کاجول


ویب ڈیسک August 28, 2018
اداکارہ کاجول اوراجے دیوگن کی شادی کو19سال ہوگئے ہیں فوٹو:فائل

اداکارہ کاجول نے اپنے ہنی مون سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر اجے دیوگن ہنی مون درمیان میں ہی چھوڑ کر واپس بھارت آگئے تھے۔

حال ہی میں اداکارہ کاجول نے اپنی آنے والی فلم ''ہیلی کاپٹر ایلا'' کی تشہیری تقریب کے دوران اپنے شوہر اجے دیوگن اور ہنی مون سے متعلق باتیں شیئر کرتے ہوئے کہا شادی سے قبل انہوں نے اور اجے دیوگن نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ کام سے چھٹی لے کر دوماہ تک پوری دنیا گھوم کر اپنا ہنی مون منائیں گے۔

تاہم ابھی ہمارے ہنی مون کو صرف 40 دن ہی ہوئے تھے اورہم یونان میں تھے کہ اجے دیوگن پریشان ہوگئے اور ایک صبح انہوں نے کہا میں گھوم کر تھک گیا ہوں میرے سر میں بے حد درد ہے اور بخار بھی ہے لہذا بہت ہوگیا گھومنا پھرنا اب گھر واپس چلو۔

کاجول نے کہا ان کی یہ بات سن کر میں حیرت زدہ رہ گئی اور کہا میں آپ کو سردرد کی دو ادے دیتی ہوں لیکن اجے دیوگن نے منع کردیا، اس طرح ہمارا 2 ماہ کا ہنی مون صرف 40 دنوں میں ہی ختم ہوگیا۔

مقبول خبریں