آئی ایم ایف سے رجوع کیا تو یہ نئی بات نہیں ہوگی، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک  منگل 28 اگست 2018
ہم ملکی معاشی صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے اور پارلیمنٹ سے مشورہ کریں گے، اسد عمر۔ فوٹو : فائل

ہم ملکی معاشی صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے اور پارلیمنٹ سے مشورہ کریں گے، اسد عمر۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا پروگرام نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو یہ نئی بات نہیں ہوگی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران وزیر خزانہ  اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے امریکی بیان غیر ضروری تھا، ابھی تک حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا پروگرام نہیں تاہم اگر پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کیا تو یہ نئی بات نہیں ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے کسی قسم کا بیل آوٹ پیکج لینے کی ضرورت نہیں

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم ملکی معاشی صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے اور پارلیمنٹ سے مشورہ کریں گے، ملک کی معیشت واقعی لائف سپورٹ پر ہے جب کہ این ایف سی ایوارڈ کمیشن کے اجراء کا عمل جلد شروع کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔