
وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار راول پنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔
Prime Minister Imran Khan arrived to visit GHQ. Received on arrival by COAS. PM being briefed on defence, internal security and other professional matters.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 30, 2018
Ministers of Defence, Foreign Affairs, Finance, Information and Minister of State for Interior are accompanying the PM.
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات
اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
واضح رہے کہ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی وہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی تھی۔