وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات

جواد ظریف نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی


ویب ڈیسک August 31, 2018
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فوٹو : پی ٹی آئی ٹویٹر

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی قیادت میں وفد شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لئے دفترخارجہ پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کا استقبال کیا۔

جواد ظریف نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |