عرفان خان کے کینسر کا سن کر دھچکا لگا ان کیلئے دعاگوہوں دپیکا پڈوکون

عرفان خان ایک عام انسان سے بڑھ کرہیں، دپیکا پڈوکون


ویب ڈیسک September 01, 2018
زندگی اتنی بھی آسان نہیں ہے، کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے، دپیکا پڈوکون فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکار عرفان خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عرفان خان کے کینسر کی خبرسن کردھچکا لگا تھا۔

حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ نیوانڈین ایکسپریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کے کینسر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان ایک عام انسان سے بڑھ کرہیں، میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں، یہ سب کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لیکن عرفان خان کے کینسر کی خبر سن کر میں گنگ رہ گئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عرفان خان کی حالت تشویشناک، ڈاکٹرز نے ایک ماہ کا وقت دیدیا

دپیکا نے کہا میں اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہہ رہی ہوں کہ زندگی اتنی بھی آسان نہیں، کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے ساتھی اداکار جلدی ٹھیک ہوجائیں۔

مقبول خبریں