
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم اویس اختر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جارہا تھا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 12 عدد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔