صدرزرداری کے معتمد خاص سلمان فاروقی مستقل بنیادوں پر وفاقی محتسب مقرر

سلمان فاروقی کا قائم مقام وفاقی محتسب کا حلف ہی ریگولر تعیناتی کے لیئے بھی تسلیم تصور کیا گیا ہے،ذرائع


ویب ڈیسک May 27, 2013
سلمان فاروقی ایوان صدر میں صدرآصف زرداری کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں، فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری کے معتمد خاص سلمان فاروقی کو خاموشی سے قائم مقام کے بجائے مستقل بنیادوں وفاقی محتسب تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرآصف زرداری کے معتمد خاص سلمان فاروقی کو نوازنے کا سارا کام خاموشی سے کیا گیا، پہلے سلمان فاروقی نے صدر کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا، بعد ازاں ان کا وفاقی محتسب کے عہدے پر تقرر کر دیا گیا، جب کہ بطور سیکریٹری جنرل حاصل وفاقی وزیر کا درجہ بھی کابینہ ڈویژن ڈی نوٹیفائیڈ کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی کا قائم مقام وفاقی محتسب کا حلف ہی ریگولر تعیناتی کے لیئے بھی تسلیم تصور کیا گیا ہے، سلمان فاروقی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ سے لے کر وفاقی محتسب تقرر تک کسی مرحلے پر کوئی اعلامیہ بھی جاری نہ ہوا، واضح رہے کہ سلمان فاروقی آج کل اپنی اہلیہ کے علاج کے لئے امریکا میں مقیم ہیں۔