پولیس نے اسد رؤف کو پھنسانے کی کوششیں تیز کردیں

بکیز کو معلومات دینے کا الزام، امپائر آج پریس کانفرنس میں وضاحت پیش کرینگے


بکیز کو معلومات دینے کا الزام، امپائر آج پریس کانفرنس میں وضاحت پیش کرینگے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ممبئی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی امپائر اسد رؤف کو پھنسانے کیلیے کوششیں تیز کردیں۔

کرائم برانچ کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسد پر پچ اور کنڈیشنز کے بارے میں بکیز کو معلومات فراہم کرنے کا شبہ ہے، انھوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران وندو دارا سنگھ نے بتایا کہ اسد رؤف کا بکیز پوان اور سنجے جے پور سے رابطہ تھا اور وہ میچ سے قبل انھیں پچ اور موسمی کنڈیشنز کے بارے میں معلومات فراہم کرتے تھے، اس سے بکیز کو اپنے معاملات میں کافی فائدہ ہوتا تھا۔



دوسری جانب وندو دارا سنگھ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران کرائم برانچ نے ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ اے ایم پیڈواڈ کو بتایا کہ ایک اشتہاری بکی سنجے جے پور نے رابطے کیلیے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو سم کارڈ دیا تھا، جب پولیس نے گرفتاریاں شروع کیں تو وندو نے اسد رؤف کو فوری طور پر وہ سم کارڈ توڑنے کی ہدایت کی تھی۔

دریں اثنا آئی سی سی نے اسد رؤف کو پریس کانفرنس کی اجازت دے دی ، وہ بدھ کی دوپہر میڈیا کو اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے اپنی بے گناہی پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں