پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 5 وکٹیں لینے کی امید ہے، فارم برقرار ہے اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی پرفارمنس دینا ابھی باقی ہے، ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی ہیں اور وہ اپنا تجربہ ان کے ساتھ شیئر کریں گے۔ پنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ریلیز کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔