کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ڈوبنے والے دونوں نوجوان جیل روڈ پی آئی بی کالونی کے رہائشی تھے


ویب ڈیسک September 09, 2018
ٍ میتوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے،فوٹو: فائل

ہاکس بے کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھٹی کے روز ساحل سمندر پر نہانے والے دو نوجوان بے رحم موجوں کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ سمندر کی تیز لہریں دونوں نوجوان کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں ۔


یہ بھی پڑھیں: ہاکس بے پر سعودی ڈپٹی قونصل جنرل کے بیٹے سمیت 3 افراد ڈوب کر ہلاک

موقع پر موجود لائف گارڈز نے دونوں نوجوانوں کو ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر سے نکال لیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے ۔ نوجوانوں کی شناخت افتہاج اور جمال کے نام سے ہوئی جو جیل روڈ پی آئی بی کالونی کے رہائشی تھے۔ میتوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ساحل سمندر پر لوگوں کو نہاتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ لائف گارڈز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں