فنکار نے درخت کو آرنلڈ کا مجسمہ بنا دیا

درخت کو دن رات کی محنت کے بعد آرنلڈ کے 1.88 میٹر کے مجسمہ میں ڈھالنے کے لئے تقریباً 6 ماہ لگے۔


ویب ڈیسک September 10, 2018
درخت کو دن رات کی محنت کے بعد آنلڈ کے 1.88 میٹر کے مجسمہ میں ڈھالنے کے لئے تقریباً 6 ماہ لگے۔ فوٹو: فائل

ایک فنکار نے درخت کو تراش کر ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارتزنگر کے مجسمہ میں تبدیل کرکے لوگوں کو اپنی صلاحیت پر داد دینے پر مجبور کردیا۔

ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارتزنگر تن سازی اور اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی شہرت آپ ہیں، لوگ آج بھی انہیں مختلف طریقوں سے اعزاز پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن جیمس او نیل نامی فنکار نے بلوط کے درخت کو تراش کر آرنلڈ کا 70 کی دہائی کے مشہور انداز کا مجسمہ بنادیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BlKt8LkHiAx/"]

جیمس اونیل کو بلوط کے درخت کو دن رات کی محنت کے بعد آرنلڈ کے 1.88 میٹر کے مجسمہ میں ڈھالنے کے لئے تقریباً 6 ماہ لگے جوکہ آرنلڈ کی جوانی کے اُن دنوں کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے جب انہوں نے 'مسٹر اولمپیا ' کا مقابلہ جیت کر عوام کے درمیان ' ویکیوم پوز' بنایا تھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgKgBujgBMU/"]

فنکار نے مجسمے پر اپنی فن کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے مجسمہ میں جسم کے تمام پٹھے اور عضلات کو اس طرح دکھایا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BhK9gtDHNwY/"]

فنکار او نیل نے سیاہ بلوط درخت سے آرنلڈ کے حقیقت پسندانہ مجسمہ کے تمام عمل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر کی صورت میں شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ 'اس سیاہ بلوط درخت سے جو چیز میں نے بنائی ہے وہ میرے لئے اپنی زندگی کا سب سے عجیب و غریب مجسمہ ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BmrhFK7n5nE/"]

مقبول خبریں