- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
نواز شریف کی طبیعت ناساز، تعزیتی ملاقات کا سلسلہ روک دیا گیا
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث تعزیتی ملاقاتوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔
نواز شریف رائیونڈ میں اپنے گھر جاتی امرا میں موجود ہیں جہاں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف جہاں اپنی شریک حیات کی وفات پر غم سے نڈھال ہیں وہیں دل میں تکلیف کے باعث بھی ان کی طبیعت کافی ناساز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی میں توسیع
طبیعت خرابی کے باعث انہوں نے تعزیت کے لیے آنے والوں سے لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ روک دیا ہے۔ وہ اپنے اہل خانہ اور چند قریبی عزیزوں کے ساتھ کمرے میں محدود ہیں اور کسی سے بات نہیں کر رہے۔
جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان بھی تعزیت کے لیے موجود ہیں۔ تہمینہ دولتانہ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت جاتی امرا میں موجود ہے اور تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے ملاقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں لندن کے اسپتال میں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے پر وہ تقریبا دو ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اس دوران طبیعت خراب ہونے پر انہیں پمز اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم ان کی طبیعت مکمل طور پر ٹھیک نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔