شاہ رخ مجھے بہترین اداکار مانتے ہیں ابھیشیک کا انکشاف 

میں نے کبھی کوئی مشکل کام نہیں کیا لیکن جو کچھ بھی کرتا ہوں لوگ اسے قبول کرتے ہیں،ابھیشیک بچن


ویب ڈیسک September 13, 2018
میں نے کبھی کوئی مشکل کام نہیں کیا لیکن جو کچھ بھی کرتا ہوں لوگ اسے قبول کرتے ہیں،ابھیشیک بچن۔ فوٹو: فائل

لاہور: ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان مجھے بہترین اداکار مانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں صرف ایک ہی شخص کو اچھے سے جانتا ہوں اور وہ شاہ رخ خان ہیں جو مجھے ہمیشہ کہتے ہیں کہ 'تو کتنا اچھا اداکار ہے، تو اور محنت کیا کر' میں انہیں یہی جواب دیتا ہوں کہ میں اچھا کام کر رہا ہوں اور جو میں کچھ کررہا ہوں لوگ اسے پسند بھی کر رہے ہیں۔

ابھیشیک بچن نے بتایا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آپ کی فلم جنتی بھی اچھی جارہی ہو اور لوگ آپ کے کام کی حوصلہ افزائی بھی کریں لیکن آپ دل سے جانتے ہیں کہ آپ اپنے کام کا 100 فیصد نہیں دے رہے تاہم یہ بھی سچ ہے کہ میں نے کبھی کوئی مشکل کام نہیں کیا اور جو کچھ بھی کرتا ہوں لوگ اسے قبول کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کا ابھیشیک کی فلم دیکھ کر رد عمل دینے سے انکار

واضح رہے کہ اداکار ابھیشیک بچن تقریباً دو سال بعد بالی ووڈ میں فلم''من مرضیاں'' کے ذریعے ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں جس میں اُن کے مدمقابل تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کریں گی جوکہ 14 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں