بھارت کی ہٹ دھرمی؛ پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات طے کرکے مُکرگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 ستمبر 2018

نئی دلی: بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھارت نے نیویارک میں طے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہونی تھی تاہم اب بھارت کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی وفد سے ملاقات سے انکار کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنے کی وجہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا تھا جس پر بھارت نے مذاکرات کی ہامی بھرتے ہوئے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات کی تصدیق کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔