شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کروادیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کروادیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے آکر کمپاؤنڈ میں چھپنے کی اطلاع تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ  کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کروا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔