پرویزمشرف کا فیصلہ عدالتیں کریں گیحمزہ شہباز

کل بھی آمرکی مذمت کی،آج بھی کرتے ہیں،پارلیمان کے باہرمیڈیاسے گفتگو.


INP June 04, 2013
کل بھی آمرکی مذمت کی،آج بھی کرتے ہیں،پارلیمان کے باہرمیڈیاسے گفتگو. فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے لاہورسے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے کہ سابق آمر پرویزمشرف کا فیصلہ عدالتیں کریںگی۔

دہشت گردی کیخلاف سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ پیرکو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) واحدجماعت ہے جس نے گزشتہ قومی اسمبلی میں سابق آمر پرویزمشرف کو آئینی تحفظ دینے سے انکارکیاتھا۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کل بھی آمر پرویزمشرف کی مذمت کرتی تھی اور آج بھی مذمت کرتی ہے۔

پرویز مشرف کا فیصلہ اب عدالتیں کریںگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہاکہ سردار ایازصادق اچھے انسان اور مسلم لیگ(ن) کے سچے وفادار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے اسپیکروڈپٹی اسپیکرکیلیے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لیکر ان عہدوں کے وقارمیں اضافہ کیا، یہ مک مکا ہرگزنہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں