اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت خراب اسپتال منتقل

اسد قیصر کی ای سی جی رپورٹ اور ایکو نارمل ہے تاہم بلڈ پریشر بڑھا ہے، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک September 24, 2018
ڈاکٹرز کا اسپیکر قومی اسمبلی کو شام تک آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ۔ فوٹو:فائل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سر میں تکلیف کے باعث پمز ہسپتال کے سی سی یو میں داخل کرلئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں پمز ہسپتال کے سی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔ اسپیکر اسمبلی سیمینار میں شرکت کے بعد سر میں شدید درد کا شکار ہوئے تو چیک اپ کے لیے پمز پہنچ گئے، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز

اسپتال ذرائع کے مطابق کارڈیک سینٹر میں اسد قیصر کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں جب کہ ان کی ای سی جی بھی کی گئی، ان کی ای سی جی رپورٹ اور ایکو نارمل ہے تاہم بلڈ پریشر بڑھا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے ادویات دے دی گئیں، اور ڈاکٹرز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شام تک آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں