- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
صرف 10 منٹ کی ورزش بھی یادداشت کے لیے مفید
ٹوکیو: ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ صرف چند منٹوں کی ہلکی ورزش بھی دماغ پر اثر انداز ہوکر یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور ساتھ ہی بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ ہماری یادداشت بے بھروسہ ہوتی جاتی ہے۔ لیکن اس وقت بھی اگر ورزش اور چہل قدمی کو شعار بنایا جائے تو اس سے معاملات کوذہن میں محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
واضح رہے کہ عمررسیدگی کے ساتھ ساتھ دماغ کا ایک اہم حصہ ’یپوکیمپس‘ سب سے پہلے متاثر ہونا شروع ہوتا ہے۔ ہپوکیمپس سیکھنے اور یاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ الزائیمر کے مریضوں میں یہ ذیادہ متاثر ہوکر زندگی اجیرن بنادیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورزش اور اس کے درمیان تعلق پر ایک عرصے سے تحقیق ہورہی ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اِرون اور جاپان کی سوکابہ یونیورسٹی کے ماہرین نے ہلکی اور کم وقت کی ورزش کے یادداشت پر اثرات کو نوٹ کیا ہے۔ اس ضمن میں 36 صحتمند شرکا کو 10 منٹ تک ہلکی ورزش کرائی گی جس کے بعد فنکشنل ایم آرآئی کے ذریعے ان کے دماغ کا جائزہ لیا گیا۔
معلوم ہوا کہ اس طرح نہ صرف ہپوکیمپس میں موجود یادداشت کے ایک اہم سے رابطے مضبوط ہوجاتے ہیں بلکہ حافظے کے سارے عمل میں شامل دماغی گوشے بھی متحرک ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد شرکا سے یادداشت کے بعض معیاری ٹیسٹ بھی لیے گئے جو بہت مثبت آئے۔ ثابت ہوا کہ ہلکی ورزش فوری طور پر یادداشت کے لیے ٹانک کا کردار ادا کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔