ایران نے قطر کے ورلڈ کپ کھیلنے کا امکان ختم کردیا

ایشین کوالیفائنگ فٹبال کے چوتھے رائونڈ میچ میں فیصلہ کن گول رضا نورانیہ نے بنایا


AFP June 06, 2013
ایشین کوالیفائنگ فٹبال کے چوتھے رائونڈ میچ میں فیصلہ کن گول رضا نورانیہ نے بنایا، جنوبی کوریا اور لبنان کا مقابلہ1-1سے ڈرا فوٹو: فائل

GILGIT: ایران نے قطر کے ورلڈکپ کھیلنے کا امکان ختم کر دیا،2014 ایشین کوالیفائنگ کے چوتھے رائونڈ میچ میں فیصلہ کن گول رضا نورانیہ نے کھیل کے 66ویں منٹ میں بنایا۔

دوسرے مقابلے میں جنوبی کوریا نے لبنان سے 1-1 ڈرا مقابلے کی بدولت گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، ازبکستان بھی 11 ہی پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر موجود تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے کورین سائیڈ کو برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران نے قطر کیخلاف کامیابی کی بدولت آئندہ برس برازیل میں شیڈول میگا ایونٹ میں رسائی کا امکان روشن کرلیا جبکہ ناکام سائیڈ کے اب برازیل جانے کی امید ختم ہوگئی،فاتح ٹیم کیلیے فیصلہ کن گول ڈچ اسٹرائیکر رضا نوارنیہ نے بنایا، کوالیفائنگ مرحلے میں یہ پہلا موقع ہے جب ایرانی ٹیم قطر کو قابو کرنے میں کامیاب رہی، اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تینوں میچز ڈرا ہوئے تھے، موجودہ کامیابی نے ایران کے پوائنٹس کی تعداد10اور اسے گروپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔

ٹیم کے ابھی دو میچز باقی اور وہ ورلڈ کپ میں چوتھی بار شرکت کا پروانہ حاصل کرنے کی دوڑ میں موجود ہے، قطر کے کوالیفائی کرنے کا امکان پہلے ہی کم تھا جو حالیہ شکست سے بالکل ہی ختم ہو گیا، ایران کیخلاف قطری پلیئرز نے پہلے ہاف میں نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا، سابق ایشین پلیئر آف دی ایئر خلفان ابراہیم نے چند مواقع پر ایرانی دفاعی حصار میں شگاف بھی ڈالا لیکن خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی، ٹیم کیلیے برتری پانے کا حقیقی موقع کھیل کے 30ویں منٹ میں سامنے آیا ،جب حسن ہیدوس پنالٹی ایریا میں گیند کے ساتھ موجود تھے لیکن ان کی کک پر گیندکراس بار سے ٹکراکر باہر چلی گئی، اسی طرح قطر کے گول کیپر قاسم برہاں نے2 ایرانی حملوں کو عمدگی سے ناکام بنایا۔



پہلے انھوں نے25 گز کی دوری سے لگائی ہوئی مسعود شوجائی کی فری کک کو قابو کیا اور پھر نورانیہ کے ہیڈر پر بھی گیند کو جال میں جانے سے روکا،کھیل کے دوسرے دورانیے میں ایران نے بھرپور واپسی اختیار کرتے ہوئے شاندار پرفارم کیا، پے درپے حملوں سے قطر کا دفاع دبائو میں آگیا، کھیل کے 66ویں منٹ میں آندرینک تیموریان نے جب رضا نورانیہ کو پاس دیا تو پھر سابق ڈچ انڈر 19 انٹرنیشنل پلیئر نورانیہ نے گیند کو جال تک پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی،اگرچہ قطر نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب ثابت نہیں ہوئیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تنائو کے باوجود اسٹیڈیم میں شائقین نے اچھے رویے کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب بیروت میں لبنان اور جنوبی کوریا کا مقابلہ1-1 سے برابر ہوگیا، میزبان ٹیم کیلیے کھیل کے12ویں منٹ میں حسن ماتوق نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، مہمان ٹیم نے انجری ٹائم میں کم چی وو کے گول کی بدولت حساب برابر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں