کرسپی فش

ویب ڈیسک  پير 26 مارچ 2018
مچھلی کوتیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں اورپھرگرما گرم نوش فرمائیں: فوٹو: فائل

مچھلی کوتیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں اورپھرگرما گرم نوش فرمائیں: فوٹو: فائل

اجزا:

مچھلی: ایک کلو(دھلی ہوئی ٹکڑوں میں)

لال مرچ پاؤڈر: 2 کھانے چمچمے

ادرک لہسن پیسٹ: 2 کھانے چمچمے

لیموں کا رس: 3 کھانے کے چمچمے

ہلدی: ایک چائے کا چمچہ

اجوائن: ایک کھانے کا چمچہ

کالی مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

تیل: تلنے کے لیے

کارن فلور: آدھا پیالہ

پانی: حسب ضرورت

ترکیب:

سارے اجزا کو ایک ساتھ مکس کرلیں پھرمچھلی پر اس مکسچر کو لگا کر2 سے 3 گھنٹوں کے لیے میرینیٹ کرلیجیے۔ دوسری جانب کارن فلور، نمک، اور پانی کا پتلا مکسچرتیارکرلیں۔

مچھلی کواس مکسچرمیں ڈال کرکوٹ کرکے تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں اورپھرگرما گرم نوش فرمائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔